ابرار الحق کی کار کوگوجرانوالہ کے قریب حادثہ
حادثہ دھند کی وجہ سے ہوا: پولیس
گوجرانوالہ کے گوکھڑ منڈی کے قریب سڑک پر رکھے کنکریٹ کے بلاکس سے اتوار کی صبح گلوکاروسیاستدان ابرارالحق کی کار ٹکرانے کے بعد ابرار الحق کا بھتیجا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ، حادثہ پیش آیا تو گلوکار ، ان کا بھتیجا اور فیملی کے دیگر افراد گاڑی میں تھے۔ خوش قسمتی سے ، کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ایک ٹریفک پولیس افسر نے بتایا ، ''یہ حادثہ گہری دھند کی وجہ سے ہوا۔ ''ڈرائیور نے سڑک پر رکھے ڈیوائڈر نہیں دیکھے جو سڑک کو تقسیم کرنے کے لیۓ رکھے تھے اور ان سے کار ٹکراگئی۔''
ابرار کے بھتیجے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے خطرے سے باہر قرار دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد ، گلوکار اور ان کے اہل خانہ نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا اور فوری طور پر وہاں سے چلے گئے۔
