کراچی:حکام نے ایمپریس مارکیٹ کے پنجرے سے بےبی بندروں کو بچایا
پولیس نے کراچی کے صدر کے ایمپریس مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے چار بندروں کو بازیاب کرایا۔
کراچی کے جنوبی ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم نے جمعہ کے روز مارکیٹ میں چھاپہ مارا اور ایک دکان پر جانوروں کو پنجرے میں پایا۔ بندروں کو بازیاب کرایا گیا اور ابتدائی طور پر محکمہ سندھ وائلڈ لائف کی پناہ گاہ میں بھیج دیا گیا۔
شیرینہ اسد نے بتایا کہ ہم نے بچوں کو ان کی ابتدائی طبی امداد اور قدرتی رہائش کے لئے عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن (اے سی ایف) کے سپرد کیا ہے۔
Piku here is slowly settling in. There’s a sense of peace on her face now in photo 1 as compared to photo 2 of when she was first rescued yesterday. Photo 3 is the way she lived her life since she opened her eyes and took her first breath in this world... https://t.co/WItCFdwRr4 pic.twitter.com/LW200BYQ6B
— ACF Animal Rescue (@ACFAnimalRescue) December 18, 2020
تاہم ، اس دکاندار پر نہ تو کوئی الزام عائد کیا گیا اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا گیا ۔ نیز ، صدر کی ایمپریس مارکیٹ کے دکانداروں نے حلف اٹھایا تھا کہ وہ پستان دار جانور نہیں رکھیں گے۔