افغانستان: مذہبی اجتماع میں دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 15 افراد ہلاک

 افغانستان: مذہبی اجتماع میں دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 15 افراد ہلاک

افغانستان کے ضلع غزنی میں ایک مذہبی اجتماع میں ہونے والے مبینہ بم دھماکے میں 11 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ، وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ، یہ بم موٹرسائیکل رکشہ پر رکھا گیا تھا۔

غزنی کے گورنر کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے بتایا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔

کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ، لیکن افغان سرکاری عہدیداروں ، سماجی کارکنوں اور صحافیوں نے اس طرح کے بم دھماکوں کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ، حالیہ ہفتوں میں چھوٹے پیمانے پر بم دھماکوں میں کم از کم 10 سرکاری اہلکار ہلاک ہوگئے ، جن میں سے بیشتر دارالحکومت کابل میں ہیں۔

Tolo news کے مطابق ، صدر اشرف غنی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان جنگ بندی کے عوام کے مطالبے کو تسلیم کریں اور انسانیت اور اسلام کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ حملوں سے باز رہیں اور امن عمل کو قبول کریں۔ ‘

کابل میں برطانوی سفارتخانے نے ایک بیان میں غزنی حملے کی شدید مذمت کی۔

برطانوی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ، ''غیرضروری تناؤ کے نتیجے میں مزید بے گناہ جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔''

ترک سفارتخانے نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ، ''ہم متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔''

حکومت اور طالبان کے مابین بین الاقوامی افغان مذاکرات رواں سال ستمبر میں افغانستان میں 19 سالہ جنگ کو ختم کرنے کے لئے شروع ہوئے تھے ، لیکن تناؤ میں کمی نہیں آئی اور روزانہ درجنوں بم دھماکوں میں ہلاک ہوتے ہیں۔

15 دسمبر کو کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں دارالحکومت کے نائب گورنر محبوب اللہ محبی اپنے سیکرٹری سمیت ہلاک ہوگئے۔

یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 9:40 بجے کابل کے پی ڈی 9 کے میکرویئن IV کے علاقے میں ہوا ، لیکن کسی عسکریت پسند گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گذشتہ ہفتے کابل میں ایک افغان سرکاری وکیل کو کام پر جاتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

30 نومبر کو افغانستان میں ایک فوجی اڈے پر خودکش کار بم دھماکے میں 30 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل ، 21 نومبر کو ، کئی راکٹ حملوں نے افغانستان کے دارالحکومت ، کابل کے گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بنایا ، جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ راکٹ انتہائی حساس وزیر اکبر خان علاقہ اور نئے شہر سمیت کابل کے مختلف علاقوں میں گرے۔

اس ماہ کے اوائل میں کابل یونیورسٹی میں ایرانی کتب میلے کے افتتاح کے قریب ہوئے ایک بم دھماکے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post