رحیم یار خان اسپتال میں سلنڈر دھماکہ
رحیم یار خان: اتوار کی صبح رحیم یار خان کے نجی اسپتال میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے ،
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے سے اسپتال کی کھڑکیوں کا شیشہ بکھر گیا۔ دھماکے کے بعد ایک وارڈ میں آگ لگ گئی۔
3 دسمبر کو ، نیو کراچی کے دعا چوک پر واقع رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک 10 سالہ بچہ جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
واقعے کی وجہ سلنڈر دھماکا تھا ، جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔
