پی ٹی آئی کی چوہدری نثار کو پنجاب میں قیادت کی پیشکش
پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں نے اس تجویز کے ساتھ ان سے ملاقات کی۔
پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پنجاب میں قیادت کی پیشکش کی ہے ، ذرائع نے منگل کو انکشاف کیا۔
پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں نے اس سے پہلے ان سے ملاقات کی۔ نثار نے اپنے فیصلے پر غور کرنے اور دوستوں اور خاندان کے ساتھ اس پر بات کرنے کیلئے کچھ وقت لیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اگر سیاستدان یہ پیشکش قبول کرتے ہے تو انہیں آئندہ انتخابات میں ایک اہم عہدہ دیا جائے گا۔ اس کا مقصد انتخابات سے پہلے انہیں پارٹی میں لانا ہے۔
تاہم ، پی ٹی آئی کے کچھ رہنما اس اقدام کے خلاف ہیں۔
دریں اثنا ، اپوزیشن پارٹی کے رہنما بھی انتخابات میں حمایت کے لیے چوہدری نثار سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حتمی فیصلے کا اعلان سیاستدان کرے گے۔
اس سال کے شروع میں ، نثار نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے حلف اٹھانے کا فیصلہ اسمبلی ارکان کی نااہلی سے متعلق آرڈیننس لانے کی حکومت کی کوشش کے بعد کیا۔ قانون سازوں کی اہلیت ، انتخاب اور نااہلی کا عمل آئین میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔
چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر مسلم لیگ (ن) سے اختلافات کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر 2018 کا الیکشن لڑا۔
وہ این اے 59 اور این اے 63 کی نشستیں پی ٹی آئی کے غلام سرور خان سے ہار گئے۔ انہوں نے پی پی 10 (راولپنڈی) کی نشست جیتی لیکن اس پر حلف نہیں اٹھایا۔
2019 میں ان کے حلف نہ اٹھانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کو نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کرے۔ پی ٹی آئی کی مومنہ وحید نے بھی نثار کے حلف اٹھانے کے فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی تھی۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ نثار نے ملک کی شبیہ کو داغدار کیا اور اپنے عمل سے اپنے ووٹروں کی بدنامی کی۔
