پی ایس ایل 6: پی سی بی نے باقی میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کے روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے باقی میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق ، ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میچز 1 جون کو دوبارہ شروع ہوں گے ، جس کا فائنل 20 جون کو ہوگا۔ میچز کے آغاز سے قبل ، تمام شرکا کے لئے لازمی سات روزہ قرنطینہ کا دورانیہ 22 مئی سے ایک ہوٹل میں شروع ہوگا اور اسکے بعد تین روزہ تربیتی سیشن ہوگا۔
تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم ، کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے بتایا کہ شام کے میچز رات آٹھ بجے شروع ہوں گے۔ جبکہ ڈبل ہیڈر کی صورت میں ، پہلا میچ شام 5 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 10 بجے شروع ہوگا)۔
فرنچائزز کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی 20 باقی میچوں کا شیڈول درج ذیل ہے۔
مکمل شیڈول
June 1 : لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)
June 2: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
June 3: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)
June 4: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
June 5: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے)؛ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)
June6: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
June7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ قلندرز (نائٹ)
June 8: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)
June9: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)
June10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
June11: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)
June 12: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے)؛ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
June 13: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)
June 14: ملتان سلطانز بمقابلہ قلندرز (نائٹ)
June 16: کوالیفائر(1v2) (نائٹ)
June 17: ایلیمینیٹر 1 (3v4) (نائٹ)
June 18: ایلیمینیٹر 2 (ہارنے والے کوالیفائر v فاتح ایلیمینیٹر 1) (نائٹ)
June 20: فائنل (نائٹ)