بطور وزیر خزانہ، حماد اظہر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن
حماد اظہر کی وزیر خزانہ کی تقرری اور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی برطرفی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تابش گوہر کو بجلی اور پیٹرولیم سے متعلق وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
''پیر کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بتایا کہ وزیر عبد الحفیظ شیخ کی جگہ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے''۔
وزیر اعظم بھی افراط زر سے پریشان تھے جبکہ عبد الحفیظ شیخ بطور وزیر خزانہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ عبدالحفیظ شیخ نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
''حفیظ شیخ کو برطرف کئے جانے کی دوسری وجہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ صرف منتخب نمائندے ہی کابینہ کمیٹی کی سربراہی کرسکتے ہیں''۔
