پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)PSL 6 : 2021 کا آفیشل سانگ ریلیز
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کا آفیشل سانگ جاری کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ، گانا نصیبو لال ، آئمہ بیگ ، اور ینگ اسٹنرز کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا۔ ویڈیو میں بابر اعظم ، شاداب خان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود ، اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
یہ ترانہ پاکستان سپر لیگ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا جبکہ پاکستان کے سرکردہ ٹی وی چینلز بھی ترانہ نشر کریں گے۔
𝘼𝘼𝙅 𝘿𝙀𝙆𝙃𝙀 𝙂𝘼 𝘾𝙍𝙊𝙒𝘿 𝙈𝙀𝙍𝘼 𝙂𝙍𝙊𝙊𝙑𝙀 𝙏𝙑 𝙋𝙀
Celebrate the groove of our HBL PSL cricketers with the launch of the official #HBLPSL6 Anthem #GrooveMera
Watch full video on YouTube: https://t.co/bQueDfKnwq#MatchDikhao pic.twitter.com/jYaAFiV5ZS— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2021
ترانے کی ویڈیو فدا معین نے ڈائریکٹ کی ہے جبکہ ترانے کی سرکاری ویڈیو میں چھ معروف کرکٹرز بھی نمودار ہوئے ہیں۔
ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد نے کہا کہ ،
''ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ''گروو میرا ''کے چھٹے ایڈیشن کا بلاک بسٹر ترانہ شائقین کو لیگ سے مربوط کرنے میں مدد فراہم کرے گا ، ہم امید کرتے ہیں کہ اس ترانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے ، اور اس ترانے کو شائقین ملک اور بیرون ملک سراہیں گے۔۔
بابر حامد نے مزید کہا کہ ،
''لیجنڈری نصیبو لال اور پاپ اسٹار آئمہ بیگ کی اپنی ایک شناخت ہے۔ ترانے کی ریلیز کے بعد ، اگلے مرحلے میں کرکٹ کے شائقین کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور آمد ہے جہاں سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملیں گے۔
''اسٹیڈیم جانے والے ایک محدود تعداد میں شائقین اب کراچی اور لاہور میں کرکٹ ایکشن اور ''گروو میرا ''دونوں سے لطف اندوز ہوں گے۔