فریال مخدوم کی شوہر عامر خان کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل
برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم ایک دلکش جوڑا ہے ۔ انہوں نے جنوری 2012 میں ، ایک عظیم الشان پارٹی میں اپنے قریب ترین 1000 رشتہ داروں کے سامنے انگوٹھی کا تبادلہ کیا۔
ان کی شادی 2013 میں نیو یارک کے فائیو اسٹار والڈورف آسٹوریا کے ہوٹل میں ہوئی تھی اور اس پر 1 ملین ڈالر لاگت آئی تھی۔
ان کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں ، اس بار اس جوڑے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں فریال باکسر کو اپنے سامان سے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ٹِک ٹاک کے مشہور رجحان کی عکاسی کی گئی ہے جس میں لڑکی حادثاتی طور پر (جان بوجھ کر) اپنے ساتھی سے ٹکراتی ہے ، یا وہ شخص جو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر آپ کو جوڑے پر زیادہ پیار آئے گا اور عامر کا رد عمل سب سے زیادہ دلچسپ ہیں۔
اس جوڑے کے تین بچے ہیں ، لمیسہ 6 سال کی ہے ، الینا 2 سال کی ہے ، اور محمد زویار کی عمر 10 ماہ ہے۔
