سی این ایس کا اردن کے دفاعی عہدیدار کے ساتھ سمندری معاملات پر تبادلہ خیال
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اردن آرمڈ فورسز ، میجر جنرل یوسف ا الحناط نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ، معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور شہدا یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
اس کے بعد ، ان کا تعارف پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ہوا۔
ملاقات کے دوران باہمی دل چسپی ، دونوں طرف سےتعاون اور علاقوں کی سلامتی کے امور پر خیالات کا تبادلہ کیاگیا۔
دورہ کرنے والے معززین نے خطے میں بحری سلامتی کی حمایت میں پاک بحریہ کی کوششوں اور وعدوں کو سراہا اور ان کا اعتراف کیا۔
اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی بھی تصدیق کی گئی۔
Chairman Joint Chiefs of Staff Jordan Armed Forces, Maj Gen Yousef A Al Hnaity called on CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi at NHQ, Isb. He was presented Guard of Honour and laid floral wreath at Shuhada monument. Subsequently, he was introduced to Principal Staff Officers.(1/2) pic.twitter.com/gMtmrYCHRe
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) January 28, 2021