کراچی اور لاہور مجوزہ شیڈول میں پی ایس ایل6 کے میچز کی میزبانی کریں گے
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپین ، کراچی کنگز اور سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین 20 فروری 2021 ء کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 6 کو دو مقامات پر میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ کراچی اور لاہور میں ہونگے۔
ٹورنامنٹس میزبانی کیلئے شہر کراچی اور لاہور کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹوں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیصلہ کورونا وائرس بحران اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے بعد بڑھتے ہوئے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
کراچی کنگز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ ، پشاور زلمی ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں 16 مارچ کو ختم ہونے والے راؤنڈ روبن مرحلے میں حصہ لیں گی۔
سرفہرست چار ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کھیل سکیں گی جن کا مقابلہ 18 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
