وزیر اعظم کا پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

 وزیر اعظم کا پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان 

وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز کہا کہ پولیس فورس نے پاکستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عمران خان اسلام آباد میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں بھرتیوں کی 33 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک غیر محفوظ ماحول میں اپنے ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کرسکتا ہے۔ جب دفاعی دستے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں مصروف تھے تو پولیس فورس شہریوں کو تحفظ کی یقین دہانی کراتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی زیرقیادت حکومت نے 2013 میں جب دہشت گردی کا نشانہ بننے سے500 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے پولیس فورسز کا حوصلہ بلند کیا تھا ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بہادری سے دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کیا اور شہریوں کا اعتماد جیت لیا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں سے متعلق معاملے پر وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے تک میڈیکل انشورنس سہولت دینے کے لئے ہیلتھ کارڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

مزید یہ کہ سرکاری ملازمین کے قرضوں کی قسطوں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں کرایہ الاؤنس سے ادا کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post